اسرائیل پر ایک بہت بڑا نیا حملہ کیا ہے: ایرانی فوج – World



02181721d7de860 اسرائیل پر ایک بہت بڑا نیا حملہ کیا ہے: ایرانی فوج - World

ایرانی فوج نے اسرائیل پر ایک بہت بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ جلد ہی اس کارروائی کی تفصیلات دنیا کے سامنے لائی جائیں گی۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ حملہ حالیہ پیش رفت کے تناظر میں کیا گیا، تاہم اس کی نوعیت اور نقصانات سے متعلق مکمل معلومات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیان جاری کیا ہے کہ اس نے آپریشن ’رؤرنگ لائن‘ کے آغاز سے اب تک ایران سے منسلک بنیادی ڈھانچے کے 600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں تقریباً 2500 ہتھیار استعمال کیے گئے۔

اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 سے زائد سیکیورٹی قیادت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ 150 سے زیادہ بیلسٹک میزائل اور 200 سے زائد ایرانی فضائی دفاعی نظام تباہ کیے گئے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *