ایران اسرائیل جنگ میں بھارت کی دوغلی پالیسی پر ایران کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، آبنائے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کو ایران کے ممکنہ ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تھائی لینڈ کے مال بردار جہاز مایوری ناری کو اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں ایک پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اس جہاز پر بھارت کے شہر گجرات کے لیے سامان لے جایا جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور اس کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا تاہم عملے کے کئی ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران و بھارت تعلقات میں گہری پیچیدگی کو مزید واضح کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران بھارت کی اس پالیسی سے ناراض ہے جس میں وہ بیک وقت ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ عملی طور پر اسرائیل کے قریب سمجھا جاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران حالیہ بعض اقدامات کو اپنے خلاف بھارتی صف بندی کا حصہ سمجھ رہا ہے، اسی لیے بھارت جانے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کو ایک سخت پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔