ایران پر حملہ: امریکا کے کون سے اڈے تہران کے نشانے پر ہیں؟ – World



2817074234b1e34 ایران پر حملہ: امریکا کے کون سے اڈے تہران کے نشانے پر ہیں؟ - World

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد تہران نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران نے ہفتے کی صبح جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت میں موجود امریکی بیسز پر میزائل داغے۔

فوری طور پر ایرانی میزائل حملے سے ہونے والے نقصانات سامنے نہیں آسکے تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے قطر میں العُديد ایئربیس، کویت میں السالم، یو اے ای میں الظُفرہ ایئربیس اور بحرین میں واقع امریکی ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ایران نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر اس پر حملہ ہوا تو خطے میں موجود تمام امریکی اور اسرائیلی اثاثے اس کا جائز ہدف ہوں گے۔

امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کا فوجی نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کے تقریباً 80 ممالک میں 750 چھوٹے اور بڑے فوجی اڈے موجود ہیں۔ جاپان میں سب سے زائد 120 ملٹری بیسز، جرمنی میں 119 اور جنوبی کوریا میں امریکا کے 73 فوجی اڈے موجود ہیں۔‏ اِن میں سے بیشتر دوسری جنگِ عظیم کے دوران قائم کیے گئے تھے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *