ایران پر حملے کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بہ حفاظت وطن واپسی جاری – Pakistan



0221242083c1fde ایران پر حملے کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بہ حفاظت وطن واپسی جاری - Pakistan

ایران پر حملے کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ حکومت پاکستان اور پاک فوج نے ایران سے تفتان کے ذریعے سیکڑوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے کوئٹہ پہنچا دیا۔

یکم اور 2 مارچ تک مجموعی طور پر 183 طلبہ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ 2 مارچ کو 62 طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا، جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیں، جب کہ اسی روز مزید 121 طلبہ وطن واپس آئے، جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں۔

واپس لائے گئے طلبہ میں سے 132 کا تعلق پنجاب، 22 کا خیبرپختون خوا، 15 کا سندھ ، 10 کا گلگت بلتستان، 3 کا آزاد کشمیر اور ایک طالِ علم کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

طلبہ ایران کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم تھے، جن میں تہران میڈیکل کالج، اصفہان میڈیکل کالج، زنجان میڈیکل کالج اور یزد میڈیکل کالج شامل ہیں۔

وطن واپسی کے بعد طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے بروقت اور مؤثر اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ عمل حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات جاری رہیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *