ایران کے خلاف جنگ پر 11 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہوچکے ہیں: اسرائیل کا اعتراف – World



121941590e390eb ایران کے خلاف جنگ پر 11 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہوچکے ہیں: اسرائیل کا اعتراف - World

اسرائیلی وزارتِ خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پر 11 ارب ڈالرسے زائد خرچ ہوچکے ہیں، رقم میں سے کئی ارب دفاعی اخراجات پر خرچ کیے گئے، یہ مجموعی لاگت پہلے ہی بجٹ میں شامل ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خزانہ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگی صورت حال میں مجموعی سرکاری اخراجات 35 ارب شیکل (تقریباً 11.52 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جو ایک ابتدائی تخمینے کے مطابق سامنے آئے ہیں۔

وزارت کے مطابق اس رقم میں سے 22 ارب شیکل صرف دفاعی اخراجات پر خرچ کیے گئے ہیں، جو جنگی سرگرمیوں اور دفاعی اقدامات سے متعلق ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ابتدائی تخمینہ ہے اور ان اخراجات کو پہلے ہی 2026 کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی اور عسکری سرگرمیوں کے باعث مختلف ممالک کے دفاعی اور مالی اخراجات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *