ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی الیکٹرانک فراڈ کا شکار – Pakistan



ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ وہ الیکٹرانک فراڈ کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فرحان چشتی کے مطابق واقعے کے وقت وہ اسلام آباد میں موجود تھے، تاہم ان کی موبائل سم کراچی میں استعمال کی گئی، جس کے ذریعے ان کے بینک اکاؤنٹ سے رقم بھی نکلوا لی گئی۔

فرحان چشتی نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی رکن اسمبلی کی موبائل سم سے کوئی غیر قانونی سرگرمی ہو جائے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے این سی سی اے آئی سے انکوائری کرائی جائے۔

واقعے پر قائم مقام اسپیکر نے معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *