امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج عمان میں موجود تمام ایرانی بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جب کہ ایران کے اندر ایک ہزار 250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کے مطابق دو روز قبل خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کے 11 جہاز موجود تھے جنہیں کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا ہے جب کہ آج ان کی تعداد صفر ہے۔
سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے وہ دن گزر گئے جب خلیج عمان میں جہازوں کو ہراساں کیا جاتا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران ایران کے اندر ایک ہزار 250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ بیان میں ان اہداف کی نوعیت یا نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
امریکی حکام کے مطابق سمندری آمدورفت کی آزادی گزشتہ 80 برس سے امریکی اور عالمی اقتصادی خوشحالی کی بنیاد رہی ہے اور امریکی افواج اس کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔