دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز جیرالڈ فورڈ پر آگ لگ گئی، دو اہلکار زخمی – World



12210010c10e1d2 دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز جیرالڈ فورڈ پر آگ لگ گئی، دو اہلکار زخمی - World

امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ بحیرۂ احمر میں تعینات دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر آگ لگنے کے واقعے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

فوکس نیوز کے مطابق آگ جہاز کے اندرونی حصے میں لگی جس پر جلد ہی قابو پا لیا گیا اور جہاز معمول کے مطابق آپریشنل ہے۔

امریکی نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے مطابق 12 مارچ کو جہاز کے مرکزی لانڈری سیکشن میں آگ بھڑک اٹھی۔ امریکی بحریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آگ کی وجہ کسی جنگی کارروائی سے متعلق نہیں تھی اور اسے قابو میں کر لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس واقعے سے جہاز کے پروپلشن پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور طیارہ بردار جہاز مکمل طور پر آپریشنل ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس واقعے کے دوران دو اہلکار زخمی ہوئے تاہم ان کی چوٹیں جان لیوا نہیں ہیں۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ گزشتہ چند ہفتوں سے ایران سے متعلق امریکی فوجی کارروائیوں کی حمایت میں بحیرۂ احمر میں تعینات ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *