سندھ میں گاڑیوں کی انشورنس لازمی قرار، حادثات کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان – Pakistan



08150112d86a58c سندھ میں گاڑیوں کی انشورنس لازمی قرار، حادثات کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان - Pakistan

حکومت سندھ نے صوبے میں ہر گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دے دی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بغیر انشورنس نہ اب گاڑی رجسٹرڈ ہوگی اور نہ ہی ٹوکن ٹیکس جمع ہو سکے گا، حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 7 لاکھ اور معذوری پر 5 لاکھ روپے معاوضہ ملےگا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑیوں کے لیے نو فالٹ معاوضہ سسٹم کی منظوری دے دی ہے، پاکستان کا پہلا جدید ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم سندھ میں فعال ہو گیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد نئی دفعہ کا اضافہ کر دیا ہے، ٹریفک حادثات کے متاثرین کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ ایکسائز کو قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کی منتقلی کے لیے بھی اب ویلڈ انشورنس پالیسی کا ہونا لازمی ہوگا۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ روڈ سیفٹی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے یہ اقدام اہم سنگ میل ہے، تھرڈ پارٹی انشورنس کا قانون حادثات کے متاثرہ غریب خاندانوں کے لیے بڑا سہارا ثابت ہوگا، متاثر ہونے والے شہری کو قانون کے تحت فوری مالی ریلیف ملے گا، سسٹم کو اتنا شفاف بنایا ہے کہ جعلی انشورنس کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو اس نئے قانون کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے، ٹیکس کلیکشن کے ساتھ ساتھ عوام کو سروسز فراہم کرنا ہمارا اصل مقصد ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *