سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبریں: حقیقت کیا ہے؟ – World



141258366b5f5d1 سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبریں: حقیقت کیا ہے؟ - World

سوشل میڈیا پر مسلسل اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ہلاکت سے متعلق خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ ان دعوؤں میں کہا گیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایرانی فضائی حملے میں نیتن یاہو مارے جا چکے ہیں۔

یہ دعوے خاص طور پر حالیہ پریس کانفرنس کے بعد زور پکڑ گئے، لیکن اسرائیلی میڈیا اور حکام نے ان سب کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

بعض پوسٹس میں ان کے بھائی ایڈو نیتن یاہو اور اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کے زخمی ہونے کے دعوے بھی شامل تھے۔

یہ دعوے فضائی حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ شیئر کیے گئے، اور بعض میں سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رِٹر کے تبصروں کا حوالہ بھی دیا گیا۔

صارفین نے حالیہ پریس کانفرنس میں نیتن یاہو کے اندازِ گفتگو اور حرکات کو بھی اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں ان کی چھ انگلیاں دکھائی گئی ہیں۔

ان دعووں کی حقیقت کیا ہے؟ اس سلسلے کہا گیا ہے کہ ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹس میں نیتن یاہو پر کسی حملے یا زخمی ہونے کی تصدیق پیش نہیں کی گئی، ان رپورٹس میں صرف چند بالواسطہ عوامل جیسے ویڈیوز کی غیر موجودگی اور ان کی رہائش گاہ کے ارد گرد سیکیورٹی میں اضافہ کا ذکر کیا گیا۔

قیاس آرائیوں کو اس لیے بھی تقویت ملی کیونکہ نیتن یاہو کے ذاتی چینل پر ویڈیوز کے درمیان وقفہ تین سے چار دن طویل ہوگیا جبکہ اس سے پہلے روزانہ کم از کم ایک یا تین وڈیوز شیئر کی جاتی تھیں۔ اسی طرح ایک وجہ امریکی اور فرانسیسی سیاسی شخصیات کے دورے منسوخ ہوئے۔

اسرائیلی حکام اور بین الاقوامی میڈیا نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو کا دفتر ان خبروں کو فیک نیوز کہہ کر مسترد کر چکا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اپنے سرکاری فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے 10 مارچ کو نیشنل ہیلتھ کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا، 11 مارچ کو اشدود بندرگاہ کا معائنہ کیا اور 12 مارچ کو پریس کانفرنس کی، اور ان تمام مواقع کی ویڈیوز عوامی طور پر جاری کی گئی ہیں۔

آن لائن گردش کرنے والی وہ تصاویر اور ویڈیوز بھی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے کے بعد نیتن یاہو کودکھایا گیا ہے، مصنوعی ذہانت سے تیارکی ہوئی قرار دی ہیں، اور حالیہ پریس کانفرنس میں چھ انگلیوں کا دعویٰ بھی بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *