لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ نے ہاسٹل کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی – Pakistan
لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی کے ہاسٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر ایک طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ طالبہ کو سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود جانبر نہ ہو سکی۔
ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی شناخت22سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے جس کے فائنل ایئر کے پیپر ہو رہے تھے، طالبہ دماغ میں چوٹ لگنے کے باعث جانبر نہ ہو سکی۔
ابتدائی معلومات میں بتایا گیا کہ طالبہ چھ ماہ سے کافی زیادہ ڈپریشن کا شکار رہتی تھی، اُس کا فائنل ایئر کا دوسرا پیپر جمعہ کے روز 19فروری کو ہونا ہے، ایک پیپر ہو چکا ہے اور دوسرے پیپر کی تیاری کر رہی تھی۔
فریحہ کا تعلق کشمیر سے تھا اور وہ اس وقت اپنے والد کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس کے مطابق صبح 7 بج کر 55 منٹ پر ون فائیو پر کال موصول ہوئی کہ ایک لڑکی نے ہاسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جسے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ذمہ داران کے تعین کے لیے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Post Comment