ورلڈ کپ سپر8: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف – Sports
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔
کینڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑی اوپننگ شراکت قائم کی، دونوں بیٹرز نے سری لنکا کے خلاف 176 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر دوسری سینچری اسکور کی، انھوں نے 60 گیندوں پر100 رنز اسکور کیے، جب کہ فخرزمان نے 42 گیندوں پر84 رنز بنائے۔
ورلڈ کپ 2026 میں صاحبزادہ فرحان ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔
سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا گیا، ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا ہے۔
Post Comment