ٹول ٹیکس میں 25 فیصد اضافہ واپس لینے کا اعلان – Business & Economy



03145744444e3fd ٹول ٹیکس میں 25 فیصد اضافہ واپس لینے کا اعلان - Business & Economy

عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، حکومت نے ٹول ٹیکس میں 25 فیصد سہ ماہی اضافہ واپس لے لیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹول ٹیکس میں 25 فیصد سہ ماہی اضافے کو باضابطہ طور پر واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت مواصلات کے مطابق ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیشِ نظر مالی سال 2025-26 کے دوران ٹول ٹیکس میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی کے لیے ایسے فیصلے جاری رکھے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *