پاک-افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا فوری اور مؤثر جواب – Pakistan



26224616dc230d5 پاک-افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا فوری اور مؤثر جواب - Pakistan

پاکستان-افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سرحدی اضلاع میں کارروائی کے دوران افغان فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اور متعدد چوکیوں و عسکری سازوسامان کو تباہ کر دیا گیا۔

محکمہ اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان کی پاکستان-افغانستان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کے فوری جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سیکٹرز، بشمول چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ میں بھرپور جوابی حملے کیے گئے۔

سرحدی جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز کو بھاری نقصان پہنچا، متعدد چوکیاں اور سازوسامان تباہ ہوئے۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

وزارت کے مطابق سیکیورٹی فورسز الرٹ پر ہیں اور سرحدی علاقوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ بلااشتعال کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خطرے کا فوری جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔



Source link

Post Comment