پنجاب میں عید الفطر پر ایک ساتھ 5 چھٹیوں کا اعلان – Pakistan



1816493576244f6 پنجاب میں عید الفطر پر ایک ساتھ 5 چھٹیوں کا اعلان - Pakistan

حکومت پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کل 19 مارچ سے شروع ہوکر 23 مارچ تک جاری رہیں گی۔ اس دوران سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار اور 23 مارچ (یومِ پاکستان) کی سرکاری چھٹی شامل ہونے کے باعث مجموعی طور پر پانچ چھٹیاں ہوں گی، جس سے سرکاری ملازمین کو مسلسل تعطیلات میسر آئیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات کا آغاز 19 مارچ سے ہوگا جب کہ تمام سرکاری ادارے 23 مارچ کے بعد معمول کے مطابق کھلیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *