ڈاکٹر نبیہا علی خان نے رجب بٹ کو دوسری شادی سے خبردار کر دیا – Life & Style



13135229da96605 ڈاکٹر نبیہا علی خان نے رجب بٹ کو دوسری شادی سے خبردار کر دیا - Life & Style

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں اپنی نجی زندگی سے متعلق تنازع کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے خاتمے کا عندیہ دیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھی بھجوا دیے۔

یہ معاملہ اس وقت مزید موضوعِ بحث بن گیا جب ایمان فاطمہ نے طلاق کے کاغذات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اس صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد رجب بٹ کی مبینہ طور پر زہرا ملک کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم زہرا ملک نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

اس کے باوجود سوشل میڈیا پر رجب بٹ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ انہیں طلاق کے نوٹس کے اگلے ہی دن ایک پارٹی میں دیکھا گیا۔

اسی تنازع کے دوران معروف موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر نبیہا علی خان بھی اس معاملے میں سامنے آئیں اور انہوں نے رجب بٹ کو دوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایمان فاطمہ ایک اچھی اور باکردارخاتون ہیں اور وہی ان کے بیٹے کی بہتر پرورش کر سکتی ہیں۔

ڈاکٹر نبیہا علی خان کا کہنا تھا کہ ایمان فاطمہ ایسی عورت ہیں جو دولت کے پیچھے نہیں بلکہ خاندانی زندگی کو اہمیت دیتی ہیں اور وہ رجب بٹ کی محبت اورتوجہ حاصل کرنے کے لیے پریشان ہیں جبکہ دیگر لڑکیوں کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ رجب بٹ کی شہرت اور پیسے کی وجہ سے ان کے قریب آ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دونوں فریق چاہیں تو وہ اس معاملے میں ثالثی کے لیے بھی تیار ہیں تاکہ غلط فہمیوں کو دور کر کے خاندان کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکے۔

یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے اور صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ بہت سے لوگ دونوں فریقین سے نجی معاملات کو عوامی سطح پر لانے کے بجائے باہمی طور پر حل کرنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *