کراچی: شاہ فیصل کالونی میں سلنڈر دھماکا، بچی سمیت 4 افراد زخمی – Pakistan



242134080a176f7 کراچی: شاہ فیصل کالونی میں سلنڈر دھماکا، بچی سمیت 4 افراد زخمی - Pakistan

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مبینہ سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ایک پکوان سینٹر کے اندر ہوا۔ ایس ایس پی ملیر زبیر نذیر کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں، کچھ افراد گیس سلنڈر جب کہ بعض بیٹری پھٹنے کو دھماکے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *