اسرائیلی سفاکیت کی انتہا: ایران میں اسکول پر حملہ، 50 سے زائد طالبات شہید – World



2817523153698e0 اسرائیلی سفاکیت کی انتہا: ایران میں اسکول پر حملہ، 50 سے زائد طالبات شہید - World

ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اس حملے میں کم از کم 63 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کم بتایا گیا تھا، تاہم بعد میں موصول ہونے والی رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے میں اب بھی طالبات اور اساتذہ کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے ایکس اکاؤنٹ پر اسکول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کے جنوب میں واقع بچیوں کے پرائمری اسکول پر دن دیہاڑے حملہ کیا گیا، اس وقت کہ جب طالبات اسکول میں ہی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا صرف اس ایک مقام پر درجنوں بچوں کا قتلِ عام ہوا ہے۔ ایران کے خلاف ان جرائم کا حساب ضرور دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ میناب میں ایران کی نیم فوجی فورس کا ایک اڈہ بھی موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ شہر سیکیورٹی لحاظ سے اہم سمجھا جاتا ہے۔



Source link

Post Comment