لبنانی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے تھم نہ سکے، فضائی حملے نو افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 634 ہو گئی۔
لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملے شدید جاری ہیں۔ جنوبی لبنان پر آرٹلری سے بدترین گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، دو مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں اب تک 634 تک پہنچ چکی ہیں۔
اطلاعات نے بتایا کہ نو افراد حالیہ حملوں میں ہلاک ہوئے جبکہ کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ شہدا میں 98 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 15 طبی کارکن جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں ایمبولینس عملے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں تقریباً ڈیڑھ سو راکٹ فائر کیے۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کارروائی میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے قریب فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کا کمانڈر ابو علی ریان گزشتہ ہفتے ایک حملے میں ہلاک ہوا جبکہ ایرانی انقلابی گارڈ کے رکن ابوذرمحمدی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ کی کارروائیاں نہ رکیں تو لبنان پر ممکنہ قبضہ کیا جا سکتا ہے۔