اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 6.3 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے – Pakistan



251638487a32a26 اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 6.3 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے - Pakistan

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے اچانک محسوس ہوئے، جس کے بعد لوگ گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ چند سیکنڈ تک جاری رہا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے علاوہ پشاور، ایبٹ آباد، باجوڑ، صوابی، مانسہرہ، مردان، چارسدہ، دیر اور کرک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے بھی زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ متعلقہ اداروں نے صورتحال پر نظر رکھنے اور تفصیلات جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔



Source link

Post Comment