افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے: فوجی جوان – Pakistan



270000208a59d1f افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے: فوجی جوان - Pakistan

پاک افغان سرحد پر کھڑے پاک فوج کے جوان مادر وطن کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

باجوڑ سیکٹر پر کھڑے پاک فوج کے جوان کا کہنا ہے کہ رات کو افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور یہ دوبارہ دہرائی گئی، افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے۔

فوجی جوان کا کہنا ہے کہ جواب کارروائی میں ہم نے دہشت گردوں بالخصوص افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا، ہماری قوم کسی سے بھی ڈرنے والی نہیں ہے، اگر کوئی بھارت کے کہنے پر ہم سے پنگا لے گا تو اسے یہ پنگا بہت مہنگا پڑے گا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، افغان طالبان رجیم کے 30 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈرونز کے ذریعے چن چن کرطالبان ریجیم کی پوسٹوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔



Source link

Post Comment