امریکا اور اسرائیل کے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملے، 7 افراد شہید – World



2318543741890fc امریکا اور اسرائیل کے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملے، 7 افراد شہید - World

ایرائیل کی فوج نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ دارالحکومت تہران میں اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ اسی دوران امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے اور اس بنیاد پر وہ ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے ڈھانچے پر کسی بھی حملے کو مؤخر کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تہران کے مشرقی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔تبریز شہر میں گھروں پر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ صوبہ مشرقی آذربائیجان کے حکام کے مطابق وہاں دو مہلک حملے کیے گئے۔

الجزیرہ کے مطابق خرم آباد میں فضائی حملے کے نتیجے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آسکی۔

شمال مغربی شہر ارومیہ میں بھی ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم زخمیوں کی تعداد واضح نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب بندر عباس میں ایرانی سرکاری ریڈیو اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

امریکی اور اسرائیلی فوج کے مطابق تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حملوں کی نوعیت اور نقصانات کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ براڈ کوپر نے الزام عائد کیا کہ ایران آبادی والے علاقوں سے میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے، جس کے باعث ان علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

امریکی فوج کے مطابق ایران کے صوبہ قم میں ایک ایسے کارخانے کو نشانہ بنایا گیا جہاں ڈرون اور طیاروں کے پرزے تیار کیے جاتے تھے اور جس کا تعلق پاسدارانِ انقلاب سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں میں صرف فوجی اہداف ہی نہیں بلکہ اسپتالوں، اسکولوں اور پانچ ہزار سے زائد رہائشی یونٹس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے بھی جاری ہیں، جس کے نتیجے میں جنوبی اور وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں ملبہ گرنے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی اسرائیل میں سائرن بجائے گئے، جہاں اسرائیلی حکام کو شبہ ہے کہ ایران اور حزب اللہ نے مشترکہ حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے امریکا جنگ جلد ختم کر سکتا ہے، اسی لیے وہ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دے رہے ہیں، جبکہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کو ابتدائی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *