امریکا اور اور اسرائیل نے وہ راستہ اختیار کیا جس کا انجام ان کے اختیار میں نہیں: ایران – World



28130405c7870f0 امریکا اور اور اسرائیل نے وہ راستہ اختیار کیا جس کا انجام ان کے اختیار میں نہیں: ایران - World

ایران نے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سخت ردعمل دینے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اب حالات حملہ کرنے والوں کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے پہلے ہی خبردار کیا تھا، لیکن اب آپ نے ایسا راستہ اختیار کر لیا ہے جس کا انجام آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران میں اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے اور حکام جوابی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایک ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی ’ رائٹرز‘ کو بتایا کہ ایران بھرپور اور کچل دینے والا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

ان کے مطابق جوابی حملے انتہائی سخت ہوں گے اور حملہ آوروں کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی خودمختاری پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ اہداف کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



Source link

Post Comment