انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کو پہلے ہی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست – Sports



زمبابوے میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ سی کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 36 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

جمعے کو ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 47 ویں اوور میں 210 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تاہم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 47 ویں اوور میں 173 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے اور انگلینڈ کی جانب سے کالیب فالکنر66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اس کے علاوہ بین ڈاکنز 33، رالفی البرٹ 25، بین میس 20، فرحان احمد 15، تھامس ریو 14جبکہ جوزف مورز 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3  وکٹیں حاصل کیں جب کہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس طرح پوری انگلینڈ انڈر 19 ٹیم 46.5 اوورز میں 210 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔

انگلش ٹیم کے دیے گئے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی لائن مشکلات کا شکار رہی۔ گرین شرٹس کے  کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز کی نمایاں باری کھیلی جب کہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام ثابت ہوا۔

پاکستانی ٹیم کے اوپنرز سمیر منہاس اور محمد شایان صرف 23 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، اس کے علاوہ احمد حسین 12، حذیفہ احسان 17، عبدالسبحان 14، سمیر منہاس 10، محمد شایان 7 اور عثمان خان 6 رنز بنا سکے جب کہ مومن قمر 19 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

انگلینڈ کے ایلکس گرین، البرٹ اور جیمز منٹو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس طرح پاکستان انڈر 19 ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46.3 ویں اوور میں 173رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں آسان ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کو اپنے پہلے ہی گروپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ شکست پاکستان کے لیے گروپ سی میں پہلا نقصان ہے اورانگلینڈ نے اپنی مضبوط بیٹنگ اورمؤثر بولنگ کے ذریعے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا۔

اس سے قبل ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ سی کے افتتاحی میچ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ٹرائی سیریز کھیلنے سے ٹیم کو مقامی حالات کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم دونوں وارم اپ میچز جیت کر میدان میں بہتر پوزیشن کے ساتھ اُتر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم دو اسپنرز کے ساتھ کھیل کا آغاز کرے گی تاکہ کنڈیشنز سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

میچ کے نتائج اور ٹیموں کی کارکردگی پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں، کیونکہ یہ مقابلہ انڈر 19 ورلڈکپ کی افتتاحی کشمکش میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان اس سے قبل 2004 اور 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکا ہے اور اب تیسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ 16 ٹیموں پر مشتمل یہ میگا ایونٹ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کو گروپ سی میں انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور میزبان زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستان آج کے میچ کے بعد 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف، میدان میں اترے گا۔ پاکستان کے تمام گروپ میچز تاکاشنگا اسپورٹس کلب اور ہرارے میں ہوں گے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *