بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکہ میں ادا کر دی گئی۔ جنازے کے بعد جاری تعزیتی ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور بھارت کی اعلیٰ شخصیات کے درمیان غیر رسمی ملاقات اور مصافحہ بھی ہوا ہے۔
خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ کا انعقاد پارلیمنٹ کمپلیس کے سامنے کیا گیا، جس میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے بھی شرکت کی جب کہ پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کی۔
اس موقع پر ڈھاکہ کے قومی پارلیمنٹ کمپلیکس میں پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ سطح رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب دونوں ممالک کے وفود خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے تعزیت کر رہے تھے۔
تقریب میں پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارت کے وزیرِ خارجہ جے شنکر کے درمیان غیر رسمی ملاقات اور ہوئی۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے آگے بڑھ کر اسپیکر ایاز صادق سے مصافحہ کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے اور رواں سال مئی میں ہونے والی مختصر جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے سفارتی حلقوں کے علاوہ کھیل کے میدان میں بھی دیکھنے آئے تھے۔
ایشیا کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسے باقاعدہ پالیسی قرار دیا تھا۔