ایران جنگ کا ایک مہینہ، کس کا کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ – World



281444240b2899b ایران جنگ کا ایک مہینہ، کس کا کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ - World

امریکا اور اسرائیل کی جانب ے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو ایک مہینہ گزر چکا ہے۔ 28 فروری کو شروع کی گئی اس جنگ میں امریکا، ایران اور اسرائیل سمیت کئی خلیجی ممالک بھاری نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اس ایک مہینے میں کس کا کتنا نقصان ہوا اور یہ معاملہ شروع کہاں سے ہوا؟ اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

اس جنگ کا آغاز 28 فروری 2026 کو ہوا جن اسرائیل اور امریکا نے ایران کے خلاف سرجیکل فضائی آپریشن کیا۔

28 فروری (جنگ کا پہلا دن): امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے جوہری اور عسکری انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا۔ جس کے نتیجے میں تہران، اصفہان اور نطنز سمیت کئی شہروں میں متعدد دھماکے ہوئے۔

بڑے اہداف: ان حملوں میں نطنز اور فردو کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل کے گودام اور پاسدارانِ انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کی قیادت کو نقصان: ابتدائی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور کئی اعلیٰ عسکری حکام (بشمول عزیز نصیر زادہ اور محمد پاکپور) شہید ہوئے۔

اس دوران امریکا کا ایک ٹوماہاک میزائل میناب میں بچیوں کے ایک اسکول پر گرا جس کے نتیجے میں 170 بچیاں شہید ہوئیں۔

ایران کا جواب: اسی دن ایران نے جواب میں ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ شروع کیا اور سینکڑوں ڈرونز اور میزائل اسرائیل اور خلیج میں امریکی اڈوں کی طرف داغ دیے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *