ایران میں تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی تلاش – World



03190945329bc36 ایران میں تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی تلاش - World

ایران نے سرحدی صوبے کی فضائی حدود میں امریکا کے ایک جنگی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد گمشدہ پائلٹ کی تلاش کیلئے امریکی اور ایرانی فورسز متحرک ہو گئی ہیں۔ امریکا نے اب تک جہاز گرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم بین الاقومی میڈیا نے ایران کے سرحدی علاقوں میں امریکی فضائیہ کی جانب سے سرچ آپریشن کی تصدیق کی ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جمعے کے روز جاری بیان میں کہا کہ اس کے جدید اور مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کے سرحدی علاقے میں ایک ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اس کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی افواج نے پائلٹ کے زندہ ہونے کے امکان کے پیشِ نظر اس کی تلاش اور ایران کی سرحدوں سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

امریکی فوج نے اس آپریشن میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور سی 130 طیارے کے ذریعے پائلٹ کی تلاش شروع کی تاہم یہ کارروائی تاحال بے نتیجہ رہی ہے۔

بعض میڈیا یہ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ’ایجیکٹ‘ کر کے ایرانی حدود میں لینڈنگ کی تھی۔

تسنیم نیوز کے مطابق جنوب مغربی ایران کے سرحدی صوبے میں دستیاب معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی پائلٹ اسی علاقے میں موجود ہوسکتا ہے۔

تسنیم نیوز نے ہی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پائلٹ کو ممکنہ طور پر ایرانی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی ایران میں مقامی لوگوں نے بھی پرائیویٹ گاڑیوں میں جائے حادثہ کے آس پاس علاقے میں پہنچنے کی کوشش کی تاکہ پائلٹ کو تلاش کیا جاسکے۔

ایرانی مسلح افواج نے عوام سے امریکی پائلٹ ملنے کی صورت میں اس کے ساتھ قسم کی بدسلوکی نہ کرنے کی اپیل کی ہے جب کہ میڈیا پر امریکی پائلٹ کو ڈھونڈنے پر انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اگر اس واقعے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ حالیہ جنگ میں ایرانی فوج کا شکار بننے والا دوسرا ایف 35 طیارہ ہوگا۔ اس سے قبل امریکی میڈیا نے ایک ایف 35 کے خلیجی ملک میں واقع امریکی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی تھی جب کہ ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شدید نقصان کے باعث یہ طیارہ جلد آپریشنل نہیں ہو سکے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے دعوے کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک دو ایف 35، ایک ایف 18، دو ایف 16 اور چار ایف 15 طیارے مار گرائے جا چکے ہیں دوسری جانب امریکی فوج نے صرف تین ایف 15 اور ایک کے سی 135 ٹینکر طیارے کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *