ایران نے 10 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، ٹرمپ – World



270927402389e60 ایران نے 10 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، ٹرمپ - World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دیکر مجھے تحفہ دیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ 26 مارچ کو کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے درمیان سے اس وقت کئی بڑے آئل ٹینکرز گزر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کم از کم 10 بڑے ٹینکرز تیل سے لدے ہوئے اس اہم گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”پاکستان  کی پرچم بردار آئل کنٹینرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ملنا“  ایران کی طرف سے ایک گڈ وِل کا اظہار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے ان ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دینا اس بات کی علامت ہے کہ تہران مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس گزرتی ہے اور حالیہ کشیدگی کے باعث اس روٹ پر شپنگ شدید متاثر ہو رہی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *