بڑی اسکرین، بڑی مزا: واٹس ایپ ویب سے آڈیو ویڈیو کال کرنے کا طریقہ جانیں – Technology



Ads

ڈیجیٹل رابطوں کی دنیا میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے میٹا نے واٹس ایپ کے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرانے کا آغاز کر دیا ہے۔

اب صارفین کسی اضافی سافٹ ویئر یا ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کو انسٹال کیے بغیر براہِ راست اپنے ’ویب براؤزر‘ کے ذریعے کال کر سکیں گے۔ یہ پیش رفت خاص طور پر ان افراد کے لیے خوش آئند ہے جو کمپیوٹر پر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔

فی الحال یہ نیا فیچر مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے اور محدود تعداد میں بیٹا صارفین کو دستیاب ہے، تاہم آئندہ ہفتوں میں اسے وسیع پیمانے پر جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *