بھارت میں کھیلنا ہے یا نہیں، آئی سی سی نے بنگلادیشی ٹیم کو ڈیڈ لائن دے دی – Sports



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اکیس جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کی جانب سے میچز کو سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اگر بنگلادیش اپنی پوزیشن نہیں بدلتا تو رینکنگ کی بنیاد پر کسی دوسری ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 21 جنوری کو حتمی فیصلہ کرے گی کہ بنگلادیشی ٹیم بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز میں حصہ لے گی یا نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش نے حفاظتی وجوہات کے تحت میچز کو سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن آئی سی سی نے اسے مسترد کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلادیش اپنے انکار پر قائم رہتا ہے تو عالمی رینکنگ کے مطابق کسی اور ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر رضامند نہیں ہے جس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی گرما گرمی ہے۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کئی بار یہ بیان جاری کرچکا ہے کہ وہ اپنے میچز بھارت میں نہیں کھیلے گا۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *