جنگ کا 12 واں روز: ایران کے اسرائیل اور امریکی اہداف پر شدید حملے – World



111154402d8a4d0 جنگ کا 12 واں روز: ایران کے اسرائیل اور امریکی اہداف پر شدید حملے - World

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر مسلسل تین گھنٹے تک میزائل اور ڈرونز برسائے، جن میں جدید ’خرمشاہ‘ میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس حملے کو ایران کا اب تک کا سب سے طاقتور حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’آپریشن وعدہ صادق‘ کی 37 ویں لہر کے طور پر یہ حملے تین گھنٹے جاری رہے۔ جس میں ایرانی افواج نے اسرائیل کے کئی ایم مقامات اور خطے میں امریکی اڈوں کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں میں تل ابیب کے جنوبی علاقے میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سینٹر کو دوسری بار ہدف بنایا گیا۔ اسکے علاوہ اسرائیلی شہر حیفہ میں فوجی تنصیبات اور عراق کے اربیل میں امریکی پانچویں بحری اڈے کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ ایرانی افواج دشمن کی مکمل شکست تک امریکی اور اسرائیلی مقامات پر جوابی حملے جاری رکھیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *