راولپنڈی: لیبیا کے فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات – Pakistan



Ads

لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے نائب لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص خطے کی سییکورٹی صورتحال سمیت پیشہ ورانہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل رابطوں اور تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لیبیا میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جو پاکستان اور لیبیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

اس سے قبل نور خان ایئربیس آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال کیا۔ معزز مہمان نے جی ایچ کیو میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی ، پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *