سردیوں میں اسکول کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا – Pakistan



251819382cfbe86 سردیوں میں اسکول کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا - Pakistan

سندھ میں سردی کی شدت کے باعث اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے میں توسیع کردی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب اسکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔

محمکہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق سندھ میں اسکول 4 فروری تک صبح 9 کھلیں گے جب کہ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں ہوگا۔ فیصلے کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو سرد موسم کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔



Source link

Post Comment