سندھ حکومت نے گل پلازہ متاثرین کی بحالی کا ابتدائی پلان تیار کرلیا – Pakistan



سندھ حکومت نے گل پلازہ متاثرین کی بحالی کا ابتدائی پلان تیار کرلیا ہے، جس کے تحت متاثرہ دکانداروں کو عارضی طور پر کاروبار کے لیے جگہ فراہم کرنے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے سمیت ازسرنو تعمیر کے مختلف آپشنز پر کام کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کی بحالی کے لیے جامع اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ منصوبے کے تحت گل پلازہ کے دکانداروں کو عارضی بنیادوں پر کاروبار جاری رکھنے کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی تاکہ ان کا روزگار متاثر نہ ہو۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ دکانوں میں موجود اسٹاک کی مالیت کا باقاعدہ تخمینہ لگایا جائے گا، جس کے بعد نقصانات کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کے حوالے سے مختلف آپشنز پر بھی کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے متاثرین کے عارضی کاروبار کے لیے تین مقامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جہاں گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر مکمل ہونے تک دکانداروں کو کاروبار کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت اس سے قبل گل پلازہ سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی تاہم اب تک  صرف 17 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے جب کہ 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *