سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں – Life & Style


پاکستانی ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے معروف اداکار پارس مسرور کی والدہ، سینئر اداکارہ اور تعلیم دان بینا مسرور وفات پا گئیں۔

67 سال بینا مسرور کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے پارس مسرور نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

بینا مسرور نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں شامل ہیں۔

بینا مسرور نہ صرف ایک قابل اداکارہ تھیں بلکہ ایک تعلیم یافتہ شخصیت بھی تھیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف سندھ سے تعلیم حاصل کی تھی اور ہمیشہ تعلیمی میدان میں اپنی مہارت کو فروغ دیا۔



041745569b68024 سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں - Life & Style


پارس مسرور نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں۔ پارس نے اپنی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی رہنمائی اور محبت کو یاد رکھیں گے۔



Source link

Post Comment