طالبان حکومت نے 9/11 سے بھی بدتر حالات پیدا کردیے ہیں: آصف زرداری – Pakistan



23000358bb4c5e4 طالبان حکومت نے 9/11 سے بھی بدتر حالات پیدا کردیے ہیں: آصف زرداری - Pakistan

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی کے خلاف برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے، پاکستان کے حالیہ اقدامات اپنے عوام کو سرحد پار سے دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے حق دفاع پر مبنی ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو خبردار کیا تھا جب دہشت گردوں کو سہولت دی جائے تو نتائج دنیا بھر میں بے گناہ شہری بھگتتے ہیں، افغانستان میں طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کردیے ہیں، جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ افغان رجیم دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے، افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دی جانی چاہیے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ طالبان حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو 9/11 سے پہلے کی صورت حال سے بھی بدتر ہیں، طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیے جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔



Source link

Post Comment