علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کا اسرائیل پر کلسٹر میزائلوں سے بڑا حملہ – World



1821001798e4839 علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کا اسرائیل پر کلسٹر میزائلوں سے بڑا حملہ - World

ایرانی فورسز نے قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد وسطی اسرائیل پر کلسٹر میزائلوں سے بڑا حملہ، سو اہداف پرحملوں میں دوسو صیہونیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا میں حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب اسرائیل میں مختلف علاقوں، خصوصاً تل ابیب اور وسطی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں بعض مقامات پر آگ لگنے کی بھی خبریں ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور 18 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر ایران نے ایک شخص کو غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق اس کے دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے 13 بیلسٹک میزائلوں اور 27 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

عراق میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

اسی طرح کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ سعودی عرب نے بھی ایک ڈرون تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عیدالفطر کی نماز کھلے میدانوں میں ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ نماز عید صرف مساجد میں ادا کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *