قلات: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک – Pakistan



آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا اور وہ بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *