لاہور: نجی یونیورسٹی میں خودکشی کا دوسرا واقعہ، طالبہ نے چھت سے چھلانگ لگا دی – Pakistan



051212319b24cbb لاہور: نجی یونیورسٹی میں خودکشی کا دوسرا واقعہ، طالبہ نے چھت سے چھلانگ لگا دی - Pakistan

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ڈی فارمیسی کی ایک طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

پولیس اور انتظامیہ کے مطابق فاطمہ نامی طالبہ نے مبینہ طور پر یونیورسٹی کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

ریسکیو حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ کر فوری طبی امداد دی اور زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق طالبہ فاطمہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالبہ نے اسی جگہ سے خودکشی کی کوشش کی جہاں چند روز قبل اویس سلطان نامی طالب علم نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس واقعے کے بعد جامعہ کے تمام دروازے بند کر دئیے ہیں اور یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *