لیاری میں تباہی: ’دھرندھر 2‘ کا ٹریلر جاری – Life & Style



Ads

شاندار باکس آفس کامیابی کے بعد بولی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ کے سیکوئل ’دھرندھر 2: دی ریونج‘ کا دھماکہ دار ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں رنویر سنگھ ایک بار پھر نہایت خطرناک اور بے رحم انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

دھرندھر 2 کے ٹیزر میں فلم کی تاریک اور پُرتشدد دنیا کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ٹیزر میں رنویر سنگھ لیاری کی گلیوں میں تباہی مچاتے دکھائی دیتے ہیں۔

کم مکالمے، گہرے مناظر اور تیز رفتار شاٹس رنویر کے کردار کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک بنا کر پیش کرتے ہیں۔ رنویر کی اسکرین پر موجودگی ہر فریم پر حاوی نظر آتی ہے

ٹییزر سے پہلے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا تھا، جسے رنویر سنگھ نے خود انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

پوسٹر میں سرخ رنگ نمایاں ہے، جو فلم کے انتقامی مزاج کو ظاہر کرتا ہے۔ بیک گراونڈ میں خون آلود دیوار پر ”THE REVENG“ لکھا ہوا ہے۔

فلم ’دھرندھر‘ صرف ہندی زبان میں ریلیز ہوئی تھی، جبکہ دھرندھر 2 کو پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ 19 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

پانچ زبانوں میں ریلیزیہ فلم آدتیا دھَر نے تحریر اور ہدایت دی ہے، جبکہ پروڈیوسرز میں آدتیا دھر، جیوتی دیش پانڈے اور لوکیش دھر شامل ہیں۔

پہلی فلم میں ایک خفیہ بھارتی ایجنسی کے افسر کی کہانی دکھائی گئی تھی جو دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کے لیے کراچی کے جرائم پیشہ نیٹ ورک میں گھس جاتا ہے۔

۔

فلم کے پہلے حصے کا اختتام رحمان ڈکیت کی موت اور حمزہ علی مزہری کے اس کے گینگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ہوا تھا۔

دھرندھر 2 میں کہانی اسی ایجنٹ حمزہ علی مزہری کے گرد گھومتی ہے، جو اب پاکستان کی انڈرورلڈ میں مضبوط مقام بنا چکا ہے۔

دھرندھر نے باکس آفس پر تاریخ رقم کی تھی۔ تجارتی ویب سائٹ سیکنِلک کے مطابق فلم نے بھارت میں 1000 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی، اور یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی واحد زبان میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم بن گئی۔

اس کامیابی کے ساتھ دھرندھر نے باہوبلی 2، KGF 2 اور پشپا 2 جیسی بڑی فلموں کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *