مرغی کو پکانے سے پہلے دھونا چاہیے یا نہیں: سائنس کیا کہتی ہے؟ – Trending



05121058fd6b7be مرغی کو پکانے سے پہلے دھونا چاہیے یا نہیں: سائنس کیا کہتی ہے؟ - Trending

یہ سوال کہ کیا مرغی کو پکانے سے پہلے دھونا چاہیے یا نہیں، ایک اہم سوال ہے اور ہمیشہ بحث کا موضوع رہا ہے۔ مغربی ممالک میں سرکاری فوڈ سیفٹی ہدایات بالکل واضح ہیں کہ مرغی کونہ دھوئیں۔ تاہم دنیا کے بہشتر حصوں میں یہ عمل صفائی کا خیال رکھنے کے احساس سے جڑا ہے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق جمیکن ٹی وی شیف اور مصنفہ اپریل جیکسن اکثر اپنی ویڈیوز میں مرغی دھونے کے مناظر دکھاتی ہیں، وہ کہتی ہیں، ’لوگ کہیں گے کہ مجھے مرغی کٹورے یا سنک میں نہیں دھونا چاہیے، کچھ اسے گندا یا نا مناسب رویہ سمجھتے ہیں۔‘

دوسری طرف لوگ سمجھتے ہیں کہ بغیر دھوئے مرغی پکانا اور کھانا صحت کے لیے مضر ہے۔

اسی طرح مراکش سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کریئیٹر فدوا ہلیلی نے اپنی والدہ کا دس مرحلوں پر مشتمل مرغی دھونے کا طریقہ کی وڈیو شیئر کی تھی۔ وہ اس پر آنے والے تبصروں سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور کہتی ہیں، ”لوگ لکھتے ہیں کہ اسی لیے آپ دوسروں کے گھروں میں نہیں کھاتیں یا دفتر میں سب کے ساتھ کھانے میں شریک نہیں ہوتیں۔“

سنٹرز فار ڈِزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن بھی اپنی سرکاری ویب سائٹ پر خام چکن دھونے سے منع کرتا ہے کیونکہ اس سے جراثیم پھیل سکتے ہیں، اس کے بجائے چکن کو براہِ راست 165 ڈگری فارن ہائیٹ تک پکانا محفوظ طریقہ مانا جاتا ہے۔

شیف جیکسن نے بی بی سی کو بتایا کہ جب پہلی بار برطانیہ آئیں تو انہوں نے مرغی کی پیکنگ پر یہ انتباہ دیکھا کہ ’کچی مرغی کو نہ دھویا جائے‘ اس پر حیران ہو کرانہوں نے وہ تصویر اپنے خاندان کو بھیج دی۔ وہ سمجھتی ہیں کہ سائنسی نقطہ نظر درست ہے، ان کے مطابق مرغی دھونے پر پانی بہت گدلا ہو جاتا ہے اور ایسا کھانا پسند نہیں کیا جاتا۔

بہت سے افراد کے نزدیک اصل مسئلہ مرغی دھونے کا طریقہ ہے۔ بی بی سی سے بات کرنے والے شیف مرغی کو ایک برتن میں دھوتے ہیں، اکثر سرکے یا لیموں کے ساتھ، اور پھر اردگرد کی جگہ کو جراثیم کش محلول سے صاف کرتے ہیں۔

فدوا ہلیلی کے مطابق ان کی والدہ سنک کو گرم پانی اور صابن سے اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور اینٹی بیکٹیریل اسپرے بھی استعمال کرتی ہیں۔

شیف جیکسن کا کہنا ہے کہ چکن کو نمکین پانی میں بھگونا، بنیادی طور پر وہی عمل ہے جو مرغی دھونے کا متبادل سمجھا جا سکتا ہے اور اس طریقے کی کبھی مخالفت بھی نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر کاراتزاس کے مطابق، مرغی کو ایک برتن میں دھونا کچھ حد تک محفوظ ہو سکتا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے میں بھی بیکٹیریا پھیلنے کا خطرہ موجود رہتا ہے اور لیموں یا سِرکے سے دھونا بیکٹیریا کی زیادہ مقدار کو مؤثر طریقے سے کم نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، بیکٹیریا کو ختم کرنے کا واحد قابل اعتماد طریقہ مرغی کو ’اچھی طرح پکانا‘ ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *