مغربی افریقی ملک میں فوج کا اقتدار سنبھالنے کا اعلان، صدر برطرف – World



مغربی افریقا کے ملک بینن میں فوجی دستے نے سرکاری ٹی وی سے اچانک حکومت کے خاتمے اور صدر پیٹریس ٹیلن کی برطرفی کا اعلان کردیا۔ فوجی بغاوت کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل پاسکل ٹیگری کر رہے ہیں، جنہیں ’ملٹری کمیٹی فار ری فاؤنڈیشن‘ کا سربراہ قرار دیا گیا ہے۔

بینن کی سرکاری نشریاتی سروس پر اتوار کے روز فوجی اہلکاروں کے ایک دستے نے اعلان کیا کہ صدر پیٹریس ٹیلن کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا ہے اور فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور تمام زمینی سرحدوں کے ساتھ ساتھ فضائی حدود بھی اگلے اعلان تک بند رہے گی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کےمطابق یہ اقدام مغربی افریقا میں حالیہ برسوں کے دوران سامنے آنے والی متعدد بغاوتوں میں ایک اور اضافہ ہے۔ بغاوت کرنے والے گروہ نے خود کو ’ملٹری کمیٹی فار ری فاؤنڈیشن‘ کے نام سے متعارف کرایا اور صدر کو برطرف اور تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فوج نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل ٹیگری پاسکل فوجی عبوری کونسل کے سربراہ ہوں گے، جو ملک کا انتظام سنبھالیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بغاوت کا آغاز صبح سویرے اس وقت ہوا جب مسلح اہلکاروں نے صدر ٹیلن کی سرکاری رہائش گاہ کو حصار میں لے لیا۔ دارالحکومت کے علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

صدر پیٹریس ٹیلن 2016 سے اقتدار میں تھے اور آئندہ سال اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد عہدہ چھوڑنے والے تھے۔ انتخابات میں ان کی جماعت کے امیدوار اور سابق وزیرِ خزانہ رومیالڈ واداگنی کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا۔

کن ممالک کے سربراہان عوامی احتجاج کے دوران ملک چھوڑ کر فرار ہوئے؟

انہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے آمرانہ طرزِ حکمرانی اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے عدالتی نظام کو استعمال کرنے کے الزامات کا سامنا بھی رہا ہے۔

بینن کے معزول صدر پیٹریس ٹیلن کی تصویر

دوسری جانب اپوزیشن کے امیدوار رینوڈ اگبوڈجو کی نامزدگی الیکٹورل کمیشن نے یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ ان کے پاس انتخاب لڑنے کے لیے درکار اسپانسرز کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں۔

گزشتہ ماہ بینن کی پارلیمنٹ نے صدراتی مدتِ میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے پانچ سال کی مدت کو بڑھا کر سات سال کر دیا تھا، تاہم اس عہدے کے لیے دو مدت کی حد ہی برقرار رکھی گئی تھی۔

مڈگاسکر میں جین زی احتجاج کے بعد صدر ملک سے فرار، فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

بینن میں یہ بغاوت اس وقت سامنے آئی ہے جب خطے میں سیاسی عدم استحکام میں پہلے ہی اضافہ ہو رہا ہے۔ مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں گزشتہ ہفتے ہی فوج نے سابق صدر عمرو ایمبالو کے اقتدار کا خاتمہ کر دیا تھا، جہاں معزول صدر اور اپوزیشن امیدوار دونوں کی جانب سے انتخابات میں فتح کے دعوے کیے جارہے تھے۔

رواں سال مڈگاسکر میں بھی فوج نے جین زی کے احتجاج کے بعد ملک میں حالات خراب ہونے پر اقتدار سنبھال لیا تھا۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *