مقبوضہ کشمیر: بھارتی عدالت نے آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا – World



بھارتی عدالت نے حریت رہنما اور تنظیم دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو ایک سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی بھارتی عدالت نے بہادر آزادی پسند رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قراردے دیا ہے۔ اسی مقدمے میں حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ عدالت کی جانب سے سزاؤں کا اعلان 17 جنوری کو کیے جانے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھا، جہاں کشمیری حریت پسند خواتین کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کو سیاسی نوعیت کا قرار دیا جا رہا ہے اور اس کا تعلق کشمیر میں جاری صورتحال سے جوڑا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں اس مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ بھارتی حراست میں ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی کے شوہر عاشق حسین گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے مختلف مقدمات میں بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد کشمیری حلقوں میں اس معاملے پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم تنظیمیں بھی اس کیس کو بغور دیکھ رہی ہیں۔ بھارتی حکام کی جانب سے فیصلے پر مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم سزاؤں کے اعلان کے بعد اس معاملے میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *