مکمل جنگ بندی تک لڑتے رہیں گے، ایران سرنڈر نہیں کرے گا: عباس عراقچی – World



082057482fbd1b6 مکمل جنگ بندی تک لڑتے رہیں گے، ایران سرنڈر نہیں کرے گا: عباس عراقچی - World

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی عزت، وقار اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ڈٹا ہوا ہے اور کسی بھی دباؤ کے تحت سرنڈر نہیں کرے گا۔

ایک انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت اپنی قوم اور اپنے وقار کا دفاع کر رہا ہے اور ملک کی عزت و وقار فروخت کے لیے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس بھی ایران سے غیر مشروط سرنڈر کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ایران نے اس وقت بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں اور ملک نے ماضی میں بھی اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا تھا۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مکمل جنگ بندی کا واضح عہد نہیں کیا جاتا، ایران اپنی مزاحمت جاری رکھے گا اور لڑائی جاری رہے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی صورت میں سرنڈر نہیں کرے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *