’میں زندہ ہوں‘، معین خان کا انتقال کی افواہوں پر ردِعمل – Pakistan



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی مکمل خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے ایسی افواہیں پھیلانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

سابق کپتان معین خان کے انتقال سے متعلق افواہیں منگل کی صبح سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں، جس کے بعد انہوں نے خود ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے اس افواہ کی سختی سے تردید کی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے ایسی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’صبح سے میرے انتقال کی ایک افواہ گردش کر رہی ہے۔ جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔’

سابق کپتان نے اپنے ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ وہ مکمل صحت مند اور بالکل خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مقامی کرکٹر معین خان راجپوت 65 برس کی عمر میں دل کا جان لیوا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ انکی نمازِ جنازہ محبوب کرکٹ گراؤنڈ، یونٹ نمبر 5 لطیف آباد میں ادا کی گئی۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *