نورین نیازی اڈیالہ جیل کے باہر زیرِ تعمیر نالے میں گر کر زخمی – Pakistan
تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی اڈیالہ جیل کے باہر زیرِ تعمیر نالے میں گر گئیں۔
منگل کے روز عمران خان سے ملاقات کے دن نورین نیازی اپنی بہنوں اور پارٹی کارکنان کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچی تھیں، جہاں پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنان نے دھرنا دے دیا۔
نورین نیازی نے داہگل ناکے کے قریب زیرِ تعمیر نالے کو پھلانگ کر دوسری جانب جانے کی کوشش کی۔ اسی دوران نورین نیازی کا پاؤں پھسلا اور وہ نالے میں جا گریں جس سے انہیں معمولی چوٹ آئی ہے۔
موقع پر موجود پی ٹی آئی کارکنان نے نورین نیازی کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔
Post Comment