وزیراعظم اور صدر مملکت کی طارق رحمان کو بنگلہ دیش انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد – Pakistan



Ads

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی بڑی کامیابی کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے بی این پی رہنما طارق رحمان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بنگلہ دیش میں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ انتخابی عمل بنگلہ دیشی عوام کی جمہوری وابستگی کا مظہر ہے۔

شہباز شریف نے نئی بنگلہ دیشی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلادیشی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور کثیرالجہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نئی قیادت کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ علاقائی سطح پر مثبت پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بنگلا دیش کے انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر طارق رحمان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور جمہوری شراکت داری کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی تاریخی اور شاندار کامیابی پر عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے عوام کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے بنگلہ دیش کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ باہمی مفاد کے تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور ترقی کے لیے ایک دوسرے کی خودمختاری کے مکمل احترام کے ساتھ باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے بیگم خالدہ ضیا کا ذکر کیا اور پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں ان کی نمایاں خدمات اور دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں ان کے کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے طارق رحمان کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جب کہ طارق رحمان نے بھی وزیراعظم کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں لوگوں کی بہتری کے لیے کام کیا جا سکے۔



Source link

Post Comment