ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے – Sports



23220032a2e534f ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے - Sports

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی اور کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

پیر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو انہیں مہنگا پڑا۔

ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے آؤٹ ہونے کی فکر کیے بغیر چھکے اور چوکوں کی بارش کی اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے اور زمبابوے کے خلاف 255 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف سیٹ کیا۔

یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف بنانے کے ریکارڈ کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا ہدف ہے۔ اس سے قبل سب سے بڑا ہدف سری لنکا کے نام ہے، جس نے 2007 کے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کینیا کے خلاف 260 رنز کا ہدف بنایا تھا۔

مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں تیسرا بڑا ٹارگٹ رواں ایونٹ میں آئرلینڈ نے عمان کے خلاف 5 وکٹ پر 235 رنز کی صورت میں بنایا تھا جب کہ 2016 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 8 وکٹ پر 230 رنزبنائے تھے کیونکہ حریف ٹیم نے 229 رنز اسکور کیے تھے۔

آج کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے جارح مزاج بیٹر شمرون ہٹمائر نے 34 گیندوں رپ 85 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور اس دوران 7 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔ انہوں نے صرف 19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹورنامنٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ایڈن مارکرم اور پاتھم نسانکا کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شیمرون ہیٹ مائر کی نصف سنچری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری ہے، ان سے قبل کرس گیل نے  2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف 23 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

شیمرون ہیٹ مائر نے اپنی نصف سنچری کے ساتھ اپنا سابقہ ریکارڈ بھی بہتر کیا، انہوں نے اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے خلاف 22 گیندوں پر  نصف سنچری بنائی تھی۔ اس کے علاوہ رومان پاول نے 59 اور شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز کا اہم کردار ادا کیا جب کہ رومان پاول نے 29 گیندوں میں نصف سینچری مکمل کی۔

خیال رہے کہ  ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کی مجموعی طور پر تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھارت کے یووراج سنگھ کے پاس ہے جنہوں نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آج کے میچ میں 19 چھکے اور 16 چوکے لگائے اور 2014 کا نیدرلینڈز کا آئرلینڈ کے خلاف 19 چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اب تک 55 چھکے لگائے ہیں جب کہ ایونٹ میں چھکوں کی مجموعی تعداد 553 ہوچکی ہے۔



Source link

Post Comment