ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان – Sports



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت کا معاملہ آج چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چئیرمین وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق مختلف حساس اور اہم امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کو میگا ایونٹ سے باہر نکالنے سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے احتجاجاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے امکان پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن بھی زیر غور ہے، اور پاکستان ممکنہ طور پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔ یہ معاملہ پاکستان کرکٹ اور سفارتی سطح پر غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان کریں گے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *