پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف جاری میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرلیے، 29 سالہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی 41 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
صاحبزادہ فرحان یہ اعزاز حاصل کرنے والے 10 ویں پاکستانی بیٹر ہیں جب کہ ان سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شعیب ملک، فخر زمان، عمر اکمل ، احمد شہزاد، شاہد آفریدی اور صائم ایوب بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے 1000 رنز مکمل کرچکے ہیں۔
امریکا کے خلاف آج کے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کے لیے بڑا اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے گروپ اے کے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔